(دُرِ نایاب) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے ’لہور لہور اے‘ ثقافتی میلے کے تحت جیلانی پارک میں چائے فیسٹیول کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میلے میں لگائے گئے چائے کے سٹالز دیکھے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چائے فیسٹیول کے انعقاد کی کاوش کو سراہا جہاں انہوں نے ہر سٹال پر جاکر منتظمین سے گفتگو کی۔
نگران وزیراعلیٰ نے سٹالز پر موجود شہریوں سے مصافحہ کیا اور چائے فیسٹیول کے بارے میں پوچھا۔
موقع پر موجود شہریوں نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ساتھ سیلفیاں لیں اورتصویریں بنوائیں۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور میں چینی کمپنی کے تعاون سے ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگایا جائے گا، محسن نقوی
اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے چائے فیسٹیول کے بارے میں بریفنگ دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ لاہور میں اپنی نوعیت کا پہلا چائے میلہ ہے جہاں شہریوں کو اس فیسٹیول سے لطف اندوز ہونے کیلئے ضرور آنا چاہیئے۔
صوبائی وزراء منصور قادر، عامرمیر، اظفر علی ناصر، سیکرٹری فوڈ، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی پی ایچ اے، ڈی جی پی آر، ڈپٹی کمشنرلاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔