ہم نے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو ایک کر دیا، چیف جسٹس

Nov 02, 2023 | 15:10:PM

(امانت گشکوری)90 روز میں انتخابات کیس کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو ایک کر دیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان  نے کہا کہ صدر بھی پاکستانی ہیں اور الیکشن کمیشن بھی پاکستانی ہے،الیکشن کمیشن صدر سے مشاورت نہ کرنے پر کیوں ہچکچاہٹ کا شکار ہے،اگر آج ہی الیکشن کمیشن صدر سے مشاورت کر لیتا ہے تو سماعت کریں گے، چیف جسٹس ،کیا کسی کو اعتراض ہے کہ الیکشن کمیشن صدر مملکت سے مشاورت کر لے؟ وکیل پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر  نے کہا کہ صرف پتھر پر درج انتخابات کی تاریخ چاہیے،وکیل پیپلز پارٹی فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ مشاورت پر کوئی اعتراض نہیں، چیف جسٹس آف پاکستان  نے کہا کہ دیکھیں آج ہم نے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو اکٹھا کر دیا، کل کو سرخی نہ لگی ہو کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا اتحاد ہو گیا ہے، اٹارنی جنرل  نے کہا کہ یہ دونوں ویسے ہی بہت قریب ہیں۔ 

چیف جسٹس نے   پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق نائیک سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ فاروق صاحب آپ کے اور علی ظفر کے دلائل ایک جیسے تھے،آپ نے پی ٹی آئی کے دلائل سے اس لیے اتفاق نہیں کیا کہ کل یہ خبر لگ جائے گی کہ دو سیاسی جماعتیں مل گئیں ہیں،ہر ادارہ اپنا اپناکام نہ کرے تو ایک دوسرے پر الزامات لگتے ہیں،جسٹس امین الدین  کا کہنا تھا کہ اگر ہر کسی کا کام ہم نے کرنا ہے تو خرابی پیدا ہو گی،ملک تب ہی ٹریک پر آئے گا جب ہر ادارہ اپنا اپنا کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :سپریم کورٹ:الیکشن کمیشن نے 11 فروری کو عام انتخابات کی تاریخ دے دی

مزیدخبریں