وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اپنے سسرالی گاؤں  پنڈدادنخان کے علاقے سگھر پور آمد

Nov 02, 2023 | 17:09:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اپنے سسرالی گاؤں  پنڈدادنخان کے علاقے سگھر پور بذریعہ ہیلی کاپٹر  پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب کی پنڈدادنخان کے علاقے سید پور کے نواحی گاؤں سگھر پور بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچ گئے، انکے ہمراہ آئی جی پنجاب بھی موجود تھے۔

 وزیر اعلی پنجاب نے اپنے سسر اور چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس نے شہید پولیس افسر اشرف مارتھ کی قبرپر پھول چڑھائے اور  شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

 ایس ایس پی محمد اشرف مارتھ  کی قبر پر آئی جی پنجاب نے بھی پھولوں کی چادر چڑھائی،پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہید پولیس افسر اشرف مارتھ کو سلامی پیش کی,وزیراعلی محسن نقوی نے شہید پولیس افسر اشرف مارتھ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا,شہید اشرف مارتھ پولیس سروسز آف پاکستان کے پہلے پولیس افسر تھے جو دہشت گردوں کی ٹارگٹ کلنگ سے شہید ہوئے تھے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ   پولیس افسر اشرف مارتھ نے شہادت کا بلند رتبہ پایا،شہید اشرف مارتھ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اورہمیشہ زندہ رہیں گے،شہید اشرف مارتھ کی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  محسن نقوی  کی پنڈدادنخان آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے,  محسن نقوی فاتحہ خوانی کرنے کے فورآ بعد واپس چلے گئے،وزیر اعلیٰ کے سسر 26 سال قبل وفات پا گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:برمنگھم: میکڈونلڈز میں درجنوں چوہے چھوڑ دیے گئے

مزیدخبریں