(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکار و میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے محبت کے بغیر زندگی گزارنے کے حوالے سے دلچسپ اظہار خیال کیا ہے۔
حال ہی میں شائستہ لودھی نے نجی ٹی وہ کے پروگرام میں شرکت کی۔ جہاں نجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئےمیزبان کی جانب سے ان سے محبت سے متعلق انتہائی دلچسپ سوال کیا،جس کا انہوں نے کچھ یوں جواب دیا کہ محبت اگر نہ ہو تو زندگی بیکار ہوتی ہے اور اگر محبت ہوجائے تو آپ کسی کام کے نہیں رہتے۔
اور میرا ماننا ہے کہ یک طرفہ یا دو طرفہ محبت پر یقین نہیں رکھتیں، محبت محبت ہے اور اسے بے لوث ہونا چاہیے، ضروری نہیں کہ آپ کسی سے محبت کریں تو وہ بھی آپ سے محبت کرے،انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ آپ کو اچھے لگ سکتے ہیں اور بار بار لگ سکتے ہیں لیکن محبت صرف ایک بار ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ یاد رہے کہ شائستہ لودھی نے محبت کے موضوع کے علاوہ اپنے پروگرام میزبانی کے دور پر بھی گفتگو کی, اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ہوسٹنگ کیلئے میں نے بڑی قیمت ادا کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بادلوں کی آنکھ مچولی، موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
اس دوران میری کوئی ذاتی زندگی نہیں تھی ہر وقت کیمرہ میرا پیچھا کر رہا ہوتا تھا اس لیے کچھ عرصہ بریک لی لیکن اب میں جلد بطور میزبان سکرین پر واپس آرہی ہوں۔