16 سے 18 سابق ارکان اسمبلی ن لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، جعفر مندوخیل

Nov 02, 2023 | 22:24:PM

This browser does not support the video element.

(عیسیٰ ترین) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر جعفر مندوخیل نے کہا ہے کہ 16 سے 18 سابق ارکان اسمبلی ن لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، شمولیت کرنے والوں کا باقاعدہ اعلان میاں نواز شریف کی آمد پر کیا جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ صوبوں اور مرکز میں مضبوط حکومت سے ہی ترقی ممکن ہے۔

سردار ایاز صادق نے کوئٹہ میں دیے گئے عشائیے میں آئے مہمانوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2017ء میں جب میاں صاحب کو ہٹایا گیا تب ملک ترقی کر رہا تھا، 2017ء میں ملک جس رفتار سے ترقی کر رہا تھا ہم جی 20 کا حصہ بننے جا رہے تھے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سازش کے بعد جو تجربہ کیا وہ ناکام رہا، ملک کے حالات بدتر ہوگئے، ملک کے اوپر تاریخی قرضہ چڑھا دیا گیا، میاں نوازشریف جیسا کوئی دوسرا لیڈر نہیں، ہر کوئی چاہتا ہے عوام کیلئے آسانیاں ہوں، انشاء اللہ بلوچستان میں ن لیگ حکومت بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل ہاؤس اجلاس کے تاریخ تبدیل، 11 نومبر کو منعقد ہوگا

ایاز صادق نے کہا کہ شہبازشریف نے پنجاب کا بجٹ کم کرکے بلوچستان کو رقم دی، کوشش ہوگی جلد میاں نوازشریف کوئٹہ کا دورہ کریں، میاں نواز شریف دورہ کوئٹہ کے دوران تنظیمی ساتھیوں سے ملاقات کریں گے۔

مزیدخبریں