(ویب ڈیسک)اداکارہ نرگس پر شوہر کے تشدد کے معاملے پرانویسٹی گیشن پولیس نے اداکارہ کا میڈیکل مکمل کروا لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں اداکارہ پر تشدد ثابت ہوگیا،ان کے چہرے، گردن اور کمر پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس کے علاوہ گھریلو ملازمین اور اداکارہ کے بھانجے کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے ہیں کیونکہ ان پرتشدد کے وقت بھانجا عمر گھر میں موجود تھا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نرگس کوشوہرنے تشدد کا نشانہ کیوں بنایا؟ وجہ سامنے آ گئی
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ڈیفنس سی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی،تاہم ملزم انسپکٹر ماجد بشیر نے قبل از گرفتاری حفاظتی ضمانت کروا لی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ نرگس پر تشدد کا نوٹس لیا تھا۔