چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 3 ریسرچرز کو ڈیپوٹیشن پر واپس سپریم کورٹ بلا لیا

Nov 02, 2024 | 13:23:PM
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 3 ریسرچرز کو ڈیپوٹیشن پر واپس سپریم کورٹ بلا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے 3 ریسرچرز کو ڈیپوٹیشن پر واپس سپریم کورٹ بلا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ریسرچرز میں سینئر سول جج ظفر اقبال، سول جج حسن ریاض اور سول جج وقاص علی مظہر شامل ہیں۔

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈیپوٹیشن مکمل ہونے پر تینوں کو لاہور ہائی کورٹ بھیج دیا تھا۔

واضح رہے کہ تینوں ریسرچرز جسٹس منصور علی شاہ کی ٹیم کا حصہ تھے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنا نیا سیکریٹری اور ایگزیکٹیو آفیسر تعینات کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 141 نئے کیسز رپورٹ

نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر پرائیویٹ سیکریٹری محمد یاسین گریڈ 21 میں چیف جسٹس کے سیکریٹری تعینات ہوئے ہیں۔

سینئر پرائیویٹ سیکریٹری محمد عارف گریڈ 20 میں چیف جسٹس کے ایگزیکٹیو آفیسر تعینات ہوئے ہیں۔