بھارت کی تیز ہواؤں کارخ بدل گیا،لاہور کی فضا تبدیل، آلودگی میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت سے چلنے والی ہواؤں کی آنکھ مچولی جاری، بھارت سے ہواؤں کی تبدیلی سے لاہور سموگ سے آلودگی کے انڈیکس میں تیسرے نمبر پر آ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق فضائی آلودگی کے امریکی انڈیکس کے مطابق 217 سکور سے دہلی پہلے اور 201 سکور سے کنساشا دوسرے نمبر پر ہے جبکہ لاہور انڈیکس میں 185 سکور سے تیسرے نمبر پر ہے ۔
ہفتے کی صبح بھارتی سرحد سے ملحقہ پاکستانی علاقوں میں فضائی آلودگی 1500 سے 1800 پر تھی جبکہ لاہور اور مضافات میں بھارتی ہواؤں کے سبب آلودگی کا سکور ایک ہزار تھا۔
بھارت سے تیز ہواؤں کا رخ جنوب کی طرف بدلنے سے فضائی آلودگی میں کمی آئی ،ماہرین موسمیات کا کہناہے کہ دوپہر کے بعد ہواؤں کا رخ پھر بدل سکتا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت سے آنے والی تیز ہواؤں نے لاہور میں فضائی آلودگی انڈیکس ایک ہزار پر پہنچا دیا تھا ، جبکہ سموگ کی حالیہ صورت حال پہلے سے کافی بہتر ہے، لاہور کا فضائی آلودگی انڈیکس ایک ہزار سے کم ہو کر 185 ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ’’حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا‘‘
رپورٹ کے مطابق بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا شدید دھواں پاکستان میں داخل ہو گیا تھا جس کے باعث سموگ میں شدت آئی تھی جبکہ امریکی خلائی ادارے ناسا نے تیز ہواؤں کا میپ بھی جاری کیا ہے۔
ہواؤں کا رخ بدلنے سے گزشتہ روز لاہور میں فضائی آلودگی کی اوسط 157 پر تھی جبکہ سموگ میں تیزی سے اضافے کے باعث گزشتہ پانچ دن تک لاہور میں فضائی آلودگی کی اوسط 180 پر رہی تھی ۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سموگ میں شدید اضافے کے دوران شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی کہ ماسک لازمی پہنیں، سانس، سینے اور دل کے امراض میں مبتلا افراد اور بزرگ کھلی فضا میں نہ جائیں۔