چیف جسٹس یحیی آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب کر لیا

Nov 02, 2024 | 18:49:PM

(امانت گشکوری)  چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 5 نومبر کو سپریم کورٹ میں ہوگا،چیف جسٹس یحیی آفریدی اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر ، جسٹس امین الدین خان شرکت کرینگے۔ 

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ ، پیپلز پارٹی کےسینیٹر فاروق ایچ نایئک، مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب  کے علاوہ اپوزیشن لیڈران قومی اسمبلی و سینیٹ  (پی ٹی آئی) کےعمر ایوب خان اور شبلی فرازشرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں،ٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان ،سینئر ایڈوکیٹ اختر حسین اور ایڈوکیٹ مس روشن خورشید بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔ 

 اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹریٹ کے قیام پر غور ہوگا،آئینی بنچز کیلئے ججز کی نامزدگی بھی ایجنڈے میں شامل ہے،اجلاس میں نئے ایجنڈے کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:9 نومبر کو صوابی میں بڑے اجتماع کےبعد ملک کو بند کرنے کا لائحہ عمل دیا جائے گا:علی امین گنڈاپور

مزیدخبریں