جوڈیشل کمیشن میں نامزد خاتون روشن خورشید کون ہیں؟

Nov 02, 2024 | 20:46:PM
جوڈیشل کمیشن میں نامزد خاتون روشن خورشید کون ہیں؟
کیپشن: روشن خورشید، ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جوڈیشل کمیشن میں نامزد خاتون رکن روشن خورشید بروچہ کی تعیناتی 26ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں کی گئی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں نامزد کردہ خاتون رکن روشن خورشید بروچہ کا تعلق بلوچستان سے ہے، روشن خورشید بروچہ سابق سینیٹر ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی نامزدگی سپیکر قومی اسمبلی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں حاصل اختیار کے تحت کی ہے ،سپیکر کسی خاتون یا غیر مسلم کو جوڈیشل کمیشن میں نامزد کرسکتے ہیں، چار اراکین پارلیمنٹ اور ایک خاتون کی نامزدگی سپیکر کی طرف سے کی گئی ہے۔

روشن خورشید بروچہ ایوان صنعت و تجارت بلوچستان کی 22-2021میں انٹرپینور بھی منتخب ہو چکی ہیں۔
واضح رہے 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں 5 اراکینِ پارلیمنٹ شامل ہیں جن میں واحد خاتون رکن روشن خورشید بروچہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لال مرچ کی فی من قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ،ہول سیل ڈیلرز کے وارے نیارے