اسلام آباد ہائیکورٹ: الیکشن ٹریبیونل تبدیلی کی درخواست پر دوبارہ فیصلہ کے حکم کیخلاف انٹراکورٹ اپیل قابل سماعت قرار

Oct 02, 2024 | 00:40:AM

(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے الیکشن ٹریبیونل کی تبدیلی کی درخواستوں پر سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے الیکشن ٹریبیونل کی تبدیلی کی درخواستوں پر سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر لیا، عدالت نے پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل کی انٹراکورٹ اپیل کو قابلِ سماعت قرار دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواست گزار عامر مغل کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد حکم نامہ جاری کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جاری کردہ تحریری حکمنامے کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی ٹریبیونلز کا قیام آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت ہوتا ہے اور الیکشن ٹریبیونل کا قیام آئین کے آرٹیکل 212 کے تحت ہوتا ہے، وکیل کا موقف تھا کہ ٹریبیونل میں جج کی تعیناتی ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کے بغیر ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر گرفتار

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے الیکشن ٹریبیونل تبدیلی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو دوبارہ فیصلہ کرنے حکم دیا تھا جس کے خلاف پی ٹی آئی رہنما عامر مغل نے انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔

مزیدخبریں