انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی

Oct 02, 2024 | 09:14:AM
انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی، انگلینڈ ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر بین اسٹوکس کررہے ہیں۔

پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، انگلش آل راؤنڈر اور کپتان بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ ٹیم ملتان ایئرپورٹ پہنچی۔

ملتان میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 اور 3 اکتوبر کو آرام کے بعد 4 اکتوبر سے اپنی پریکٹس شروع کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: یا اللہ خیر۔۔! زلزلے سے زمین لرز اٹھی

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں 15 اکتوبر سے شروع ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔