برآمدات میں 14 فیصد اضافہ

پہلے 3ماہ میں برآمدات 7 ارب 87 کروڑ50 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئیں ،گزشتہ مالی سال 3 ماہ میں برآمدات 6 ارب 90 کروڑ ڈالر رہی تھیں،ادارہ شماریات

Oct 02, 2024 | 12:32:PM
 برآمدات میں 14 فیصد اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آئمہ خان) ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کی  پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا،رواں مالی سال پہلے 3 ماہ میں برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پہلے 3ماہ میں برآمدات 7 ارب 87 کروڑ50 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئیں ،گزشتہ مالی سال 3 ماہ میں برآمدات 6 ارب 90 کروڑ ڈالر رہی تھیں، رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں درآمدات 10 فیصد اضافہ ہوا۔
رواں مالی سال 3 ماہ میں درآمدات 13.31 ارب ڈالر رہیں،گزشتہ مالی سال 3 ماہ میں درآمدات 12.11 ارب ڈالر رہی  تھیں،رواں مالی سال 3 ماہ میں تجارتی خسارہ 4 فیصد اضافے سے 5.43 ارب ڈالر رہا،گزشتہ مالی سال 3 ماہ میں تجارتی خسارہ 5 ارب 21 کروڑ ڈالر رہا تھا۔ستمبر 23 کےمقابلے ستمبر 24 میں برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا،ستمبر 2024 میں برآمدات 2 ارب 80 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئیں۔

مزید پڑھیں: آٹا مزید مہنگا، 20 کلو  تھیلے کی قیمت کتنی ہو گئی؟

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 23 میں برآمدات 2 ارب 47 کروڑ ڈالر رہی تھیں ،ستمبر 23 کے مقابلے ستمبر 24 میں درآمدات 16 فیصد کا اضافہ ہوا
ستمبر 2024 میں درآمدی بل 4 ارب 58 کروڑ ڈالر رہا،ستمبر 2023 میں درآمدی بل 3 ارب 95 کروڑ ڈالر رہا تھا۔ستمبر 23 کے مقابلے ستمبر 24 میں تجارتی خسارہ 20 فیصد اضافے سے 1.78 ارب ڈالر رہا ۔