برآمدات میں 14 فیصد اضافہ

پہلے 3ماہ میں برآمدات 7 ارب 87 کروڑ50 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئیں ،گزشتہ مالی سال 3 ماہ میں برآمدات 6 ارب 90 کروڑ ڈالر رہی تھیں،ادارہ شماریات

Oct 02, 2024 | 12:32:PM

(اشرف خان،آئمہ خان) ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کی  پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا،رواں مالی سال پہلے 3 ماہ میں برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پہلے 3ماہ میں برآمدات 7 ارب 87 کروڑ50 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئیں ،گزشتہ مالی سال 3 ماہ میں برآمدات 6 ارب 90 کروڑ ڈالر رہی تھیں، رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں درآمدات 10 فیصد اضافہ ہوا۔
رواں مالی سال 3 ماہ میں درآمدات 13.31 ارب ڈالر رہیں،گزشتہ مالی سال 3 ماہ میں درآمدات 12.11 ارب ڈالر رہی  تھیں،رواں مالی سال 3 ماہ میں تجارتی خسارہ 4 فیصد اضافے سے 5.43 ارب ڈالر رہا،گزشتہ مالی سال 3 ماہ میں تجارتی خسارہ 5 ارب 21 کروڑ ڈالر رہا تھا۔ستمبر 23 کےمقابلے ستمبر 24 میں برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا،ستمبر 2024 میں برآمدات 2 ارب 80 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئیں۔

مزید پڑھیں: آٹا مزید مہنگا، 20 کلو  تھیلے کی قیمت کتنی ہو گئی؟

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 23 میں برآمدات 2 ارب 47 کروڑ ڈالر رہی تھیں ،ستمبر 23 کے مقابلے ستمبر 24 میں درآمدات 16 فیصد کا اضافہ ہوا
ستمبر 2024 میں درآمدی بل 4 ارب 58 کروڑ ڈالر رہا،ستمبر 2023 میں درآمدی بل 3 ارب 95 کروڑ ڈالر رہا تھا۔ستمبر 23 کے مقابلے ستمبر 24 میں تجارتی خسارہ 20 فیصد اضافے سے 1.78 ارب ڈالر رہا ۔

مزیدخبریں