پنڈی کے بعد اب اسلام آباد میں احتجاج ہوگا، علیمہ خان

Oct 02, 2024 | 18:01:PM

(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کےبانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہاہے کہ راولپنڈی کے بعد 4 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں پرامن احتجاج ہوگا، عمران خان نے کہا ہے جب تک عدلیہ اور جمہوریت آزاد نہیں ہوتی احتجاج جاری رہینگے۔ 
سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پنڈی میں میڈیا سے گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر مینڈیٹ چوروں کو تحفظ دے رہے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پنڈی کے بعد اب4 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج ہوگا،احتجاج پرامن ہوگا اور یہ ہمارا آئینی حق ہے،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےتھوڑے دن پہلے مزاق میں ایک بات کہی ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہا حالات یہ ہیں میرے کپڑے پسینے سے گل گئے تھے،ہمیں بہت تکلیف ہوئی یہ وہ شخص ہے جب ہم جاتے ہیں وہ مسکراتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جس سیل میں جن حالات میں ہیں صرف 15منٹ باہر آنے کیلئے دیئے جاتے ہیں،بانی پی ٹی آئی عوام کی خاطر جیل میں بیٹھے ہیں،یاد رکھیں بانی پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے گرمی سردی برداشت کررہے ہیں،بانی پی ٹی آئی عوام کی آزادی کیلئے جیل میں ہے۔

علیمہ خان کا مزید  کہنا تھا کہ ہمیں دس دفعہ بھی آنا پڑے احتجاج میں ہم آئینگے،یہ اتنے بڑے لیڈر کے ساتھ جو کررہے ہیں ہمارے ساتھ کیا کرینگے، عمران خان نے کہا ہے جب تک عدلیہ اور جمہوریت آزاد نہیں ہوتی احتجاج جاری رہینگے۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومتوں کو کام کرنے دیاجاتا تو آج کوئی بےگھر نہ ہوتا:نوازشریف

مزیدخبریں