مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر، چینی مزید سستی ہو گئی

Oct 02, 2024 | 18:03:PM

(24 نیوز) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر آ گئی، ہول سیل میں چینی مزید 6 روپے فی کلو سستی ہو گئی۔

کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی مزید 6 روپے سستی ہوکر 122 روپے فی کلو پر آ گئی، سرکاری ریٹ لسٹ میں تاحال چینی 137 روپے کلو پر ہی برقرار ہے۔

دوسری جانب چیئرمین ہول سیل گروسرز عبدالروف ابرہیم کا کہنا ہے کہ چینی 100 روپے کلو پر آئے گی، اس سال گنے کی فصل 20 فیصد زیادہ ہو گی، چینی وافر مقدار میں موجود ہے، کمشنر کراچی ریٹ لسٹ میں چینی سستی کیوں نہیں کررہے۔

یہ بھی پڑھیں: برآمدات میں 14 فیصد اضافہ

مزیدخبریں