قومی کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Oct 02, 2024 | 23:42:PM
 قومی کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹراور مایہ ناز بلے باز  محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

گزشتہ ماہ 6 ستمبر کو  محمد حارث نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی خوشخبری سنائی  تھی اور ساتھ ہی اپنی کچھ تصویریں بھی شیئر کی تھیں تاہم بدھ کو محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے، بارات کی تقریب میں دوستوں اور رشتےداروں نے  شرکت کی،قومی کرکٹر کے بھائی محمد انس نے بتایا کہ محمد حارث کی  شادی فیملی میں ہوئی ہے، ان کے ولیمے کی تقریب کل ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ محمد حارث کی خوشحال زندگی کے لیے دعا گو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اے بی ڈیویلیئرز کا بابر اعظم کے استعفے پر ردعمل سامنے آگیا