دوسرے ٹیسٹ میں بھی سری لنکا کو شکست، انگلینڈ نے سیریز اپنے نام کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی سری لنکا کو شکست دیکر 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
لندن میں لارڈز کے میدان پر کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 427 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم صرف 196 رنز ہی بنا سکی، انگلینڈ نے 231 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز میں 251 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلئے 483 رنز کا ہدف دیا۔
483 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 292 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سری لنکا کی جانب سے کرونارتنے، چندی مل اور دھننجایا نے نصف سنچریاں بھی سکور کیں لیکن پھر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انگلینڈ کے گس آٹکنسن نے دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اولی اسٹون اور کرس ووکس نے 2، 2 اور شعیب بشیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حریف کو شکست دیکر پاکستان کے احسن ایاز نے کولی ولے اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
واضح رہے کہ مانچسٹر میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 6 سے 10 ستمبر تک اوول میں کھیلا جائے گا۔