ہالی ووڈ لیجنڈ ول اسمتھ نے دلجیت دوسانجھ کو انسٹاگرام پر فالو کرلیا

ول اسمتھ کے انسٹاگرام پر 70 ملین سے زائد فالوورز اور وہ صرف 276 لوگوں کو فالو کرتے ہیں

Sep 02, 2024 | 09:19:AM
ہالی ووڈ لیجنڈ ول اسمتھ نے دلجیت دوسانجھ کو انسٹاگرام پر فالو کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ لیجنڈ ول اسمتھ نے بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کو انسٹاگرام پر فالو کرنا شروع کردیا ۔

 ول اسمتھ 1992ء سے ہالی ووڈ میں سرگرم ہیں،وہ مین ان بلیک،اینیمی آف اسٹیٹ،دی پرسیوٹ آف ہیپی نیس اور کنگ رچرڈ جیسی مشہور فلموں میں کام کر چکے ہیں،ان کے انسٹاگرام پر 70 ملین سے زائد فالوورز ہیں اور وہ صرف 276 لوگوں کو فالو کرتے ہیں، جن میں سے ایک  بھارتی گلوکار واداکاردلجیت دوسانجھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ فلم "صنم تیری قسم" کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں

 دوسری جانب دلجیت دوسانجھ نے اپنی فلم"سردار جی 3" کا موشن پوسٹر شیئر کیا ہےجو 27 جون 2025ء کو دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔

یاد رہے کہ دلجیت دوسانجھ 2020ء میں نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر پرفارم کرنے والے پہلے پنجابی فنکار بنے اور 2023ء میں کوچیلاویلی میوزک اینڈ آرٹس فیسٹیول میں بطور پہلے بھارتی پرفارمر شامل ہوئے تھے۔