گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشیں،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Sep 02, 2024 | 09:32:AM
 گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشیں،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )لاہور سمیت  پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ،خلیج بنگال سے ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گا، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارش ہونے کی پیشگوئی کردی جبکہ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی میدانی علاقوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

پنجاب اور کے پی میں مون سون بارشوں کا نیااسپیل  جاری ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا، محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور کےپی میں شدید بارشیں متوقع ہیں،راولپنڈی ،اٹک ،چکوال ،جہلم ،منڈی بہاؤالدین ، گجرات ،گوجرانولہ، خوشاب ،میانوالی سمیت جنوبی پنجاب میں بھی بارشیں متوقع ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کے بھی بالائی علاقوں میں آج اور کل موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔

پی ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق مرطوب ہوائیں خلیج بنگال سے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی ، دیر، چترال، سوات، کوہستان میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش متوقع ہے،بارشوں کا نیا اسپیل 4 ستمبر تک جاری رہےگا۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کوطوفانی بارش میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی، خلیج بنگال سے پاکستان میں داخل ہونے والی ہوائیں آج اور کل بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پھوٹھو ہار، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بغیرلائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کی سنی گئی

پی ڈی ایم اے کے مطابق چارسدہ، ہنگو، کرم، جنوبی و شمالی وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان میں موسلادھار بارش متوقع ہیں جبکہ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی میدانی علاقوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا، ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کا 10 واں الرٹ جاری کر دیا، طوفان اسنیٰ گوادر سے 370 کلو میٹر دور ہو گیا، محکمہ موسمیات نے ٹراپیکل سائیکلون کا 10 واں الرٹ بھی جاری کر دیا،سمندری طوفان شمال مغربی بحیرہ عرب میں موجود ہے جس کے پیش نظر بلوچستان کے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ شام یا رات کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا  کے بیشتر اضلاع میں آسمان پر بادلوں کا راج ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بارش کی پیشگوئی کردی،محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں آج اور کل بارش کا امکان ہے کیونکہ آج سے مرطوب ہوائیں خلیج بنگال سے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس سے دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، جنوبی و شمالی وزیرستان، بنوں اور ڈی آئی خان میں بارش کا امکان ہے،اس دوران بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طوفانی بارشوں سے تباہی،متعدد مکانات گر گئے  فصلیں تباہ،متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا اس دوران ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، بارکھان، لورالائی،کوہلو، سبی، کوئٹہ، چمن، قلعہ سیف اللہ، پشین اور زیارت میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم تھر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی، میرپور خاص اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے جبکہ سورج اور ہلکے بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے۔

دوسری جانب  شہر  قائد کے میں آج موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہےاور ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بوندا باندی کا امکان ہے، مرطوب ہوائیں خلیج بنگال سے بالائی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، آج ایک مغربی لہر ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں 3 ستمبر سے گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں، بارشوں کا سلسلہ 4 ستمبر تک جاری رہے گا۔