شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلم"ویرزارا"20سال بعددوبارہ ریلیزکرنے کااعلان

 2004ء میں ریلیز ہونےوالی فلم میں پریتی زنٹا نے ان کےساتھ مرکزی کردارنبھایا تھا

Sep 02, 2024 | 09:42:AM
شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی20 سال قبل ریلیز ہونےوالی سپرہٹ فلم" ویرزارا"کودوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کااعلان کردیاگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم "ویر زارا" کو 13 ستمبر کو بھارت کے مختلف سنیما گھروں میں ریلیز  کیاجائے گا۔

2004ء میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ پریتی زنٹا نے مرکزی کردار نبھایا تھا اور دونوں کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا تھا،اس فلم میں امیتابھ بچن،ہیمامالنی اوررانی مکھرجی نے بھی اہم کردار نبھائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ فلم "صنم تیری قسم" کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں

یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں یہ فلم 23 کروڑ روپے میں بنائی گئی تھی جس نے پوری دنیا سے 97 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔