فلسطین میں مزید 29 افراد شہید ،عرب ممالک بھی جاگ پڑے،امن کیلئے کوششیں تیز کردیں
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری پائیدار جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فلسطین میں اسرائیلی بربریت میں کمی نہ آئی ،تازہ آریشن میں اسلامی جہاد کے ارکان سمیت 29 فلسطینی شہید ہوگئے دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے سفارتی کوششوں میں تیزی آگئی۔سعودی عرب اور ترکیہ میدان میں آگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے پر 5 روز سے جاری اسرائیلی آپریشن میں اسلامی جہاد کے ارکان سمیت 29 فلسطینی شہید ہوئے،مغربی کنارے پر اسرائیلی ڈرون حملے میں مزید ایک فلسطینی شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔الخلیل شہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، جنین کیمپ میں محصور فلسطینی خوراک، پانی اور بجلی سے محروم ہوگئے۔
غزہ میں اقوام متحدہ کی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا اور اسرائیل نے ویکسی نیشن کے دوران حملوں میں وقفہ دینے سے انکار کردیا ہے۔ادھر اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر کے پناہ گزین اسکول پر بمباری شروع کردی جس سے 11 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے شمالی اور وسطی غزہ میں بھی فضائی حملے کیے جس میں 10 فلسطینی شہید ہوئے۔رفح شہر سے 6 اسرائیلی مغویوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جس پر حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالی اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے سفارتی کوششوں میں تیزی آگئی،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری پائیدار جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا،سعودی ولی عہد نے اسرائیلی افواج کی وحشیانہ جارحیت رکوانے کے لئے عرب اور اسلامی ممالک کی مشترکہ کوشش کی خواہش کا اظہار کیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا سعودی عرب نے امریکی انتظامیہ کو اپنے ٹھوس مؤقف سے آگاہ کر چکا، ترک صدر نے اسلامی ممالک سے مشترکہ کوششوں کا مطالبہ کیا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری جنگ بندی، مغربی کنارے میں اسرائیلی آپریشن روکنے کا مطالبہ کیا۔پوپ فرانسس نے غزہ تنازع فلسطین کے دیگر شہروں میں پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
ضرورپڑھیں:لاپتہ روسی ہیلی کاپٹر میں سوار 17 افراد کی نعشیں و ملبہ برآمد
ادھر رفح کی سرنگ سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کا واقعہ اسرائیلی وزیر اعظم کے گلے کی ہڈی بن گیا، حکومت یرغمالیوں کی رہائی کےلئے عوامی دباؤ بڑھ گیا، تل ابیب میں ٹریڈ یونین کے سربراہ نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا، ٹیکنالوجی کمپنیوں، صنعتوں، مینیوفیکچررز ایسوسی ایشن سمیت اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے ہڑتال کی حمایت کردی۔
مظاہرین نے تل ابیب کی مرکزی شاہراہ بند کر دی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، تل ابیب ایئرپورٹ بھی بند رہے گا، اسرائیلی وزیر خزانہ نے ہڑتال کرنے والوں کو تنخواہیں نہ دینے کی دھمکی دے دی، کہتےہیں، ہڑتال کرنے سے حماس کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔