ہمیں پتہ ہے مقدمہ بازی کیسےہوتی ہے؟ خدا کاخوف کریں،چیف جسٹس کے بے بنیاد مقدمہ بازی پر ریمارکس

سپریم کورٹ میں جائیداد کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت،عدالت نے 75سالہ شخص کے 2بیٹوں کو جائیداد سے محروم رکھنے کیخلاف اپیل خارج کردی

Sep 02, 2024 | 12:17:PM

(24نیوز)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے بے بنیاد مقدمہ بازی پر اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں پتہ ہے مقدمہ بازی کیسےہوتی ہے، خدا کاخوف کریں،ایسی من گھڑت مقدمہ بازی کے باعث عدالتوں کا وقت ضائع ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ میں جائیداد کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ 75سالہ بوڑھے شخص کے مرنے کے بعد زمین کے تنازع پر مقدمہ بازی کی گئی ،ایک 75سال کا بوڑھا شخص اپنے 2بیٹوں کےبجائے زمین کسی اور کو کیوں دے گا؟

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل کا لائسنس بنوانےوالوں کیلئے خوشخبری، بڑے ریلیف کا اعلان ہو گیا

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہمیں پتہ ہے مقدمہ بازی کیسےہوتی ہے، خدا کاخوف کریں،ایسی من گھڑت مقدمہ بازی کے باعث عدالتوں کا وقت ضائع ہوتا ہے،بے بنیاد مقدمہ بازی کے سبب عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،عدالت نے 75سالہ شخص کے 2بیٹوں کو جائیداد سے محروم رکھنے کیخلاف اپیل خارج کردی۔

مزیدخبریں