صبا قمر کو آڈیشن میں کیوں مسترد کیاتھا؟وراسٹائل اداکار توقیر ناصر نےوجہ بتادی

مجھے اپنے ڈرامے کے لیے منجھے ہوئے فنکاروں کی تلاش تھی اور صبا قمر میرے معیار پر پورا نہیں اُتر سکی تھیں

Sep 02, 2024 | 12:32:PM

(ویب ڈیسک)وراسٹائل اداکار توقیر ناصر نے اداکارہ صبا قمر کو آڈیشن میں مسترد کرنے کا انکشاف کردیا۔

توقیر ناصر نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اپنے کیریئر کی جدوجہد سمیت مختلف امور پر بات کی۔

توقیر ناصر نے اداکارہ صبا قمر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ صبا قمر موجودہ دور کی بہترین پاکستانی اداکارہ ہیں لیکن ماضی میں وہ شاندار اداکارہ نہیں تھیں جس کی وجہ سے میں نے اُنہیں آڈیشن میں مسترد کردیا تھا، میں نے اپنی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے کے لیے کئی اداکاروں کے آڈیشن لیے تھے جن میں صبا قمر بھی شامل تھیں۔

توقیرناصر نے کہا کہ میں نے آڈیشن کے دوران صبا قمر کو اپنے کام سے مخلص نہیں پایا تھا کیونکہ اُنہیں ڈائیلاگز بولنے میں مہارت نہیں تھیِ، میں نے اُنہیں چار لائنز کے ڈائیلاگز دیئے تھے جو اُنہوں نے فرفر ادا کردیئے،صبا قمر نے اتنی جلدی میں ڈائیلاگز بولے جیسے اُنہیں بہت جلدی ہو، بعد میں اداکارہ نے خود بھی اعتراف کرلیا تھا کہ وہ بہت جلدی میں ہیں اُنہیں کہیں دوسری جگہ جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حبا بخاری کے ہاں جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے،نادیہ خان کاانکشاف

 سینئر اداکار نے مزید کہا کہ مجھے اپنے ڈرامے کے لیے منجھے ہوئے فنکاروں کی تلاش تھی اور صبا قمر منجھی ہوئی اداکارہ نہیں لگی تھیں،وہ میرے معیار پر پورا نہیں اُتر سکیں اور آڈیشن میں مسترد ہوگئی تھیں۔

مزیدخبریں