(24 نیوز)گیلپ پاکستان نے شادی شدہ افراد سے متعلق سروے جاری کرتےہوئے بتایا کہ ہر 5 میں سے 4 پاکستانی یعنی 80 فیصد پاکستانی شادی شدہ ہیں۔
گیلپ پاکستان نے بذریعہ فون سروے کیا تھا اور اس سروے کو 28 جون سے 10 جولائی کے دوران کیا گیا جس میں چاروں صوبوں سے رائے لی گئی ، 755 افراد کی رائے کو مدنظر رکھ کر رپورٹ تیار کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ہر 5 میں سے 4 پاکستانی یعنی 80 فیصد پاکستانی شادی شدہ نکلے اور صرف 20 فیصد نے غیرشادی شدہ ہونے کا بتایا۔
سروے کے مطابق شادی شدہ پاکستانیوں میں خواتین اور دیہی آبادی کی شرح زیادہ ہے جبکہ شہروں میں 75 فیصد اور دیہاتوں میں 83 فیصد نے شادی شدہ ہونے کا کہا اور مردوں کی نسبت خواتین میں شادی شدہ ہونے کی شرح 12 فیصد زیادہ دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے باسیوں کے لئے بڑی خوشخبری،اہم فیصلہ کر لیا گیا
سروے میں عمر کے مطابق بھی کیٹیگری بنائی گئی ، جس میں 30 سال کی عمر کے 56 فیصد اور 50 سال سے زائد عمر کے 96 فیصد پاکستانی شادی شدہ ہیں ۔
گیلپ رپورٹ کے مطابق ایک سوال تھا شادی کو کتنا عرصہ ہوگیا ،اس پر 30 فیصد نے 5 سے 10سال گزرنے، 17 فیصد نے 2 سے 5 سال، 17 فیصد نے 10 سے 15 سال جبکہ 13 فیصد نے شادی کو 25 سال سے زائد عرصہ گزرنے کا بتایا۔