اتنا بدنام کردیا گیا  کہ میری شادی نہیں ہوپارہی،کنگنا رناوت

عدالتی کیسز ہی اتنے ہیں کہ جیسے ہی رشتے کی بات چلتی ہے تو پولیس اٹھاکر لے جاتی ہے

Sep 02, 2024 | 14:59:PM
اتنا بدنام کردیا گیا  کہ میری شادی نہیں ہوپارہی،کنگنا رناوت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت  کا کہنا ہے کہ انہیں اتنا بدنام کردیا گیا ہے  کہ ان کی شادی نہیں ہوپارہی۔

 کنگنا رناوت نے حال ہی میں ایک شو کے دوران شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ کس طرح ان کیلئے کی جانے والی منفی تشہیر ان کی شادی میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

دوران شو جب 38 سالہ اداکارہ سے پوچھا گیا کہ وہ شادی سے متعلق کیا رائے رکھتی ہیں کہ آیا وہ کسی سیاستدان کو شادی کیلئے منتخب کریں گی یا کسی اداکار کو؟ اس سوال کے جواب میں کنگنارناوت نے جواب دیا کہ میں اس بارے میں کیا کہوں؟ شادی سے متعلق میرے خیالات بہت اچھے ہیں، میرا ماننا ہے کہ ہر انسان کو ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیافہد مصطفیٰ اورماہرہ خان پھر ایک ساتھ سلوراسکرین پرجلوہ گرہوں گے؟

کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے بچے ہونے چاہئیں لیکن مجھے لوگوں نے اتنا بدنام کیا ہوا ہے کہ میری شادی نہیں ہونے دیتے ، صرف عدالتی کیسز ہی اتنے ہیں کہ جیسے ہی کسی رشتے کی بات چلتی ہے تو پولیس گھر آجاتی ہے اور  اٹھاکر لے جاتی ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ایک بار تو ہونے والے ساس سسر گھر آئے ہوئے تھے کہ عدالت سے پیشی کا حکم آگیا یہ دیکھ کر سسرال والے  بھاگ گئے۔

بعد ازاں اداکارہ نے اپنی بات سے انکار کرتے ہوئے اسے مذاق قرار دے دیا اور کہا کہ یہ بھی ایک سائیڈایفیکٹ ہے۔

یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے بھارتی عام انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا الیکشن لڑا اور کانگریس کے امیدوار کو شکست دی،انہوں نے 5 لاکھ 37 ہزار 2 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔