‎خیرپور: آوارہ کتوں نے4 سالہ معصوم بچی پر حملہ کر کےآنکھیں نکال دیں

Sep 02, 2024 | 15:19:PM
‎خیرپور: آوارہ کتوں نے4 سالہ معصوم بچی پر حملہ کر کےآنکھیں نکال دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقارحسین منگی)سندھ کے شہر خیرپور میں دل دہلادینے والا واقعہ، آوارہ کتوں نے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 4 سالہ معصوم بچی پر حملہ کر کے شدہد زخمی کردیا۔

یہ افسوسناک واقعہ   خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی  کے قریب پیش آیا، جہاں آوارہ کتوں  نے گھر کے باہر کھیلتی 4 سالہ معصوم بچی دعا بتول پر حملہ کر کے اس کی دونوں آنکھیں نکال لیں اور شدید زخمی کردیا۔

ریکسیو ذرائع کے مطابق زخمی بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حالت خراب ہونے پر بچی کو خیرپور سے لاڑکانہ منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹھٹھہ:راستہ خراب ہونے کے باعث 2 حاملہ خواتین ایمبولینس میں دم توڑ گئیں

شہریوں کا کہنا ہے کہ خیرپور  کے علاقہ  کوٹ ڈیجی تحصیل بھر میں آوارہ کتوں کے ڈیرے ہیں،انتظامیہ نوٹس لےکر آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے اقدامات کرے۔