قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے، بار بار کہنا درست نہیں:وفاقی وزیرِ قانون

Sep 02, 2024 | 16:21:PM
قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے، بار بار کہنا درست نہیں:وفاقی وزیرِ قانون
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے، دو تہائی اکثریت کی بات تو تب ہو جب توسیع دی جانے کی بات ہو،بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے درست نہیں، توسیع کی بات اب چھوڑ دینی چاہئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے مجھے اور اٹارنی جنرل پاکستان کو واضح کہا تھا کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع لینے کے خواہشمند نہیں ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معزز شخص ہیں، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے ہیں، درست نہیں ہے۔

ضرورپڑھیں:بات چیت کیلئے تیار ہوں،میرا مقصد ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے :عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ میری میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے کہ اب کسی اور موضوع پر بات کر لیں، چیف جسٹس کی توسیع پر بار بار بات کرنا غیر ضروری ہے، ہمیں ان کی توسیع کی بات اب چھوڑ دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے بھی کہا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے کہ وہ کوئی ایکسٹینشن نہیں لیں گے، چیف جسٹس نے ایکسٹینشن نہ لینے کی بات وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سےکی، قاضی فائز عیسٰی بڑے معزز چیف جسٹس ہیں۔