ہمیں پی ٹی آئی سے مذاکرات کا کوئی شوق نہیں،سینیٹرعرفان صدیقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ ہمیں پی ٹی آئی سے مذاکرات کا کوئی شوق نہیں ہے ،یہ اگر ہمارے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے تو کس سے کریں گے ۔
24نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہاکہ یہ ان کے ساتھ مذاکرات کریں گے جن کے شہیدوں کی بے حرمتی کی ہے ؟یہ ان کے ساتھ مذاکرات کریں گے جن کے دو سو مقامات پر انہوں نے حملے کئے تھے،لیگی سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے آنے والے ہیں یہ ڈرے ہوئے ہیں،ان کا فیصلہ ہو چکا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا سے مچھروں کا داخلہ بھی بند، جنوبی کوریا نے سرحد پر مشین لگا دی