ظل شاہ قتل کیس ، پی ٹی آئی رہنما شیخ امتیاز کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Sep 02, 2024 | 17:57:PM
ظل شاہ قتل کیس ، پی ٹی آئی رہنما شیخ امتیاز کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے وقت پولیس پر تشدد کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی ایم پی اے شیخ امتیاز کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ظل شاہ قتل اور اشتعال انگیز بیان بازی کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد  نے سماعت کی، پولیس نے پی ٹی آئی ایم پی اے  شیخ امتیاز کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد  انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد بھچر، ایم پی اے حافظ فرحت عباس اور علی امتیاز وڑائچ کمرہ عدالت  میں شیخ امتیاز  سے اظہار یک جہتی کے لئے موجود  رہے، پولیس کی جانب سے ہولی گرافی ٹیسٹ کیلیئے  مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، پی ٹی آئی کے وکلاء نے ملزم شیخ امتیاز کو  مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر کی۔

پولیس نے پی ٹی آئی صدر لاہور ایم پی اے شیخ امتیاز کی ظل شاہ قتل کیس میں گرفتاری ڈالی، پولیس نے شیخ امتیاز کے 2 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، شیخ امتیاز کے وکیل نے تاخیر سے گرفتاری ڈالنے پر جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی، شیخ امیتاز کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بد نیتی کی بنیاد پر شیخ امتیاز کی نئے مقدمہ میں گرفتاری ڈالی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ تاخیر سے گرفتاری سے ملزم بے گناہ کیسے ہو سکتا ہے جس پر وکیل اظہر صدیقی نے کہا کہ دیگر ملزمان ظل شاہ قتل میں گرفتار ہوئے تو اس وقت شیخ امتیاز کا نام کیوں سامنے نہیں آیا؟ عدالت نے پھر سے استفسار کیا کہ اگر پولیس نے اس وقت نہیں بتایا کہ یہ مطلوب ہے تو اب ملزم کو بری سمجھا جائے؟ وکیل اظہر صفائی نے جواب میں کہا کہ کئی بار ہائیکورٹ میں پولیس نے نہیں کہا کہ شیخ امتیاز بھی مقدمے میں مطلوب ہیں، پی ٹی آئی  جلسہ کی تیاری کی وجہ سے گرفتار کیا، ملزم شیخ امتیاز پی ٹی آئی لاہور کا صدر ہے دونوں مقدموں سے ڈسچارج کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: زمان پارک پولیس تشدد کیس، انسدادِ دہشت گردی عدالت سے اہم خبر آ گئی

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز شیخ کا نئے کیس میں 2 روزہ  جسمانی ریمانڈ منظور کیا، عدالت نےظل  شاہ قتل اور  اشتعال انگیز پریس کانفرنس کرنے کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ دیا، پولیس نے 2 مقدمات میں شیخ امتیاز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے، ملزم کے وکلاء نے مقدمات سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی،واضح رہے کہ ظل شاہ قتل اور پریس کانفرنس کیس میں ملزم شیخ امتیاز کی نئی گرفتاری ڈالی گئی ہے۔