جاپان: خودکشی کیلئے چھت سے کودنے والی لڑکی مسافر پر آگری، دونوں ہلاک

Sep 02, 2024 | 19:14:PM
جاپان: خودکشی کیلئے چھت سے کودنے والی لڑکی مسافر پر آگری، دونوں ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جاپانی شہر  یوکوہاما میں خودکشی کے لیے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگانے والی لڑکی نیچے سے گزرنے والے مسافر پر آگری جس کے نتیجے میں دونوں ہی ہلاک ہو گئیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 17 سالہ ہائی سکول طالبہ شہر کے ایک مصروف علاقے کی عمارت سے کود گئی اور نیچے موجود 32 سالہ خاتون پر آگری، دونوں خواتین کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ دونوں جانبر نہ ہوسکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاپان میں 18 سال سے کم عمر افراد کی جانب سے خودکشی کیے جانے کی شرح کسی بھی اور دن کے مقابلے میں یکم ستمبر کو سب سے زیادہ ہوتی ہے، یہ وہ تاریخ ہےجب جاپان میں نیا سکول ٹرم شروع ہوتا ہے، گزشتہ سال جاپان میں 513 بچوں نے خودکشی کی تھی اور ان میں سے اکثر واقعات میں ’سکول کی مشکلات‘ کو وجہ بتایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دشمن ملک سے مچھروں کے داخلہ پر بھی پابندی،بارڈر پر مشینیں نصب

اگرچہ جاپان میں مجموعی طور پر خودکشیوں کے رجحان میں کمی آرہی ہے تاہم نوجوان جاپانیوں میں یہ رجحان بڑھ رہا ہے، جاپان جی 7 ممالک میں وہ واحد ملک ہے جہاں نوجوانوں میں موت کی سب سے بڑی وجہ خودکشی ہے۔