نوشہرہ، جائیداد کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، 2افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نوشہرہ کے علاقہ مصری بانڈہ میں دوگروپوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازعہ پر پیش آیا،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 23 سالہ شاہ ولی اور 45 سالہ گوہر علی ناموں سے ہوئی،زخمی ہونے والوں میں 25 سالہ بہار علی اور 18 سالہ آصف علی شامل ہیں جبکہ دو راہگیر بتائے جاتے ہیں،ریسکیو نوشہرہ کی میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:24 گھنٹے موسلادھار بارش،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا