ججز، بیوروکریٹس اور وزراء کی سیکیورٹی اخراجات سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

Sep 02, 2024 | 20:54:PM
ججز، بیوروکریٹس اور وزراء کی سیکیورٹی اخراجات سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزارت داخلہ کی جانب سے ججز، بیوروکریٹس اور وزراء کی سیکیورٹی اخراجات سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق 44 گاڑیاں اور 532 پولیس افسران 24 گھنٹے وی وی آئی پی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں، ججز کی سیکیورٹی پر 34 گاڑیاں اور 409 افسران و محافظ مامور ہیں، بیورکریٹ کی سیکیورٹی پر 6 گاڑیاں اور 79 اہلکار تعینات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں بڑھتے دہشت گردی کے واقعات پر وزارت داخلہ کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب

وزارت داخلہ کی جانب سے وزرا کو 4 گاڑیوں اور 44 پولیس گارڈز کی سیکیورٹی سہولت میسر ہے، ججز، بیوروکریٹس اور وزراء کی سیکیورٹی پر اپریل 2024 میں 4 کروڑ 78 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔