ایم پی اے فضل الٰہی کا مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پیسکو گرڈ پر دھاوا، زبردستی4فیڈرز آن کرا لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور ایم پی اے فضل الٰہی نے مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پیسکو گرڈ پر دھاوا بول دیا اور زور زبردستی اپنے حلقے کے 4فیڈرز آن کرا لئے۔
رہنما پی ٹی آئی اور ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الٰہی سینکڑوں مظاہرین کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ سٹیشن میں داخل ہوئے، انہوں نے اپنے حلقے کے 4فیڈرز زبردستی آن کرا لئے، انہوں نے پیسکو سٹاف کے ساتھ زور زبردستی کی اور فیڈرز چالو کرائے، انہوں نے زبردستی دلہ ذاک، ہزارخوانی1، یکاتوت اور شالوذان فیڈرز آن کرائے۔
زبردستی فیڈرز آن کرانے سے دیگر علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے، فضل الٰہی جاتے ہوئے کچھ مظاہرین کو نگرانی کرنے کیلئے گرڈ پر چھوڑ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ججز، بیوروکریٹس اور وزراء کی سیکیورٹی اخراجات سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
دوسری جانب پیسکو کی جانب سے ایم پی اے فضل الٰہی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔