’استری 2‘ کی باکس آفس پر دھوم، 500 کروڑ کلب میں انٹری

Sep 02, 2024 | 21:48:PM
’استری 2‘ کی باکس آفس پر دھوم، 500 کروڑ کلب میں انٹری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی بلاک بسٹر فلم ’استری 2‘ نے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا، فلم نے باکس آفس پر دھم مچاتے ہوئے 500 کروڑ کلب میں انٹری کر لی۔

بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی اداکاری سے بھرپور ہارر کامیڈی فلم ’استری 2‘ نے باکس آفس پر تمام توقعات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تجارتی ماہرین کو بھی حیران کر دیا، ریلیز کے پہلے ہی دن سے زبردست کمائی کرنے والی یہ فلم اب باقاعدہ طور پر 500 کروڑ کلب میں شامل ہو چکی ہے۔

سٹار اداکار راجکمار راؤ  اور اداکارہ شردھا کپور کی فلم ’استری 2‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 307.80 کروڑ روپے کمائے ہیں، جس میں پریویو شوز کی آمدنی بھی شامل ہے، فلم نے دوسرے ہفتے میں 145.80 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’اتنا بدنام کردیا گیا  کہ میری شادی نہیں ہوپارہی‘‘، نامور بالی ووڈ اداکارہ کا شکوہ

بلاک بسٹر فلم ’استری2‘ نے تیسرے جمعہ کو 9.25 کروڑ روپے، تیسرے ہفتہ کو 17.40 کروڑ روپے، اور تیسرے اتوار کو 22.10 کروڑ روپے کمائے، اب یہ باضابطہ طور پر 500 کروڑ کے کلب میں داخل ہوچکی ہے۔