طلاق کی افواہوں کے مابین ابھیشیک اور ایشوریا کی ایک ساتھ ویڈیو وائرل

Sep 02, 2024 | 22:31:PM
طلاق کی افواہوں کے مابین ابھیشیک اور ایشوریا کی ایک ساتھ ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ہر دلعزیز جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہوں کے دوران ایک ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو سے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی وائرل ہونے والی ویڈیو دبئی ایئرپورٹ کی ہے، وائرل ویڈیو میں ایشوریا اور ابھیشیک کو بیٹی کے ہمراہ دبئی ایئرپورٹ پر  ایک ساتھ خوش دیکھا گیا، ویڈیو میں ابھیشیک اور ایشوریا کو بیٹی آرادھیا کے ہمراہ ایئر پورٹ پر کھڑی بسوں میں چڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ابھیشیک اور ایشوریا کی طلاق کی افواہوں کے درمیان سامنے آنے والی ویڈیو  تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے تاہم اس حوالے سے تصدیق سے نہیں کہا جاسکتا ہے کہ یہ ویڈیو ابھی کی ہے یا پرانی۔

وائرل ویڈیو پر جہاں ابھیشیک اور ایشوریا کے مداح انہیں ایک ساتھ  دیکھ کر خوش ہورہے ہیں وہیں چند مداح اس ویڈیو کو پرانا قرار دے رہے ہیں کیوں کہ مداحوں کا کہنا ہے کہ آرادھیا کا ویڈیو میں موجود ہیئر  سٹائل پرانا ہے، ان کا موجودہ ہیئر سٹائل ایسا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’استری 2‘ کی باکس آفس پر دھوم، اہم سنگِ میل عبور کر لیا

واضح رہے کہ ابھیشیک ایشوریا کی علیحدگی کی افواہیں کئی عرصے سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں تاہم ان قیاس آرائیوں پر دونوں کے اہل خانہ کی جانب سے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، تاہم ابھیشیک بچن  حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بھارتی صحافیوں کو شادی کی انگوٹھی دکھا کر واضح کرچکے ہیں کہ وہ تاحال شادی شدہ ہیں۔