پی ٹی اے کا غیر قانونی سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز

Sep 02, 2024 | 22:54:PM

(وقاص عظیم) پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا۔

پی ٹی اے کے مطابق 2017 سے پہلے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر سمز کی بندش شروع کر دی، شہری سمز کی بندش سے بچنے کیلئے شناختی کارڈز کی تجدید کروائیں، پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور کینسل ہونیوالے شناختی کارڈز پر سمز بند کی گئیں، 16 اگست سے لیکر اب تک 69 ہزار سے زائد غیرقانونی سمز بند کی گئیں، نادرا سے حاصل ہونیوالے ڈیٹا کی بنیاد پر غیرقانونی سمز کو بند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما فضل الٰہی کا مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پیسکو گرڈ پر دھاوا، زبردستی4فیڈرز آن کرا لئے

پی ٹی اے  کا مزید کہنا ہے کہ تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا، موبائل سمز کی بندش سے قبل صارفین کو آگاہی پیغامات بھجوائے جارہے ہیں، جعلی سمز مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جارہی ہیں، غیرقانونی سمز دہشت گردی، مالیاتی فراڈ اور دیگر سرگرمیوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔

مزیدخبریں