(راودلشادحسین) پنجاب اسمبلی میں پتنگ اور ڈور بنانا ناقابل ضمانت جرم سزا قرار دینے کے مطالبے کی قرارداد جمع کروادی گئی۔
قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے، قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ایوان صوبے میں پتنگ بازی اور ڈور پھرنے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے ، پتنگ کی ڈور پھرنے کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر سامنے آ رہے ہیں۔
متن میں لکھا گیا ہے کہ پتنگ بازی کے باعث کئی بے گناہ شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں ، بظاہر پولیس پتنگ بازی روکنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔
قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پتنگ بازی کی مستقل روک تھام کے لیے مؤثر قانون سازی کی جائے، پتنگ اور ڈور بنانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا جائے، جو شخص پتنگ یا ڈور بنائے اس کے خلاف ناقابل ضمانت مقدمہ درج کیا جائے کوئی جج پتنگ یا ڈور بنانے والے ملزم کی ضمانت نہ منظور نہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں:سیٹ بیلٹ باندھ لوں،چیف جسٹس کے ریمارکس پر قہقہہ لگ گیا