شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگا جس سے سماعت متاثرہوئی: مدیحہ امام کا انکشاف
لوگوں کو لگتا ہے کہ اداکار بہت سکون سے کام کر لیتے ہیں تو یہ بالکل آسان کام نہیں ہے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگنے کی وجہ سے ان کے ایک کان کی سماعت متاثر ہوئی۔
اداکارہ مدیحہ امام نے یہ انکشاف عید کے موقع پرایک نجی ٹی وی شو میں گفتگوکرتے ہوئے کیاجس کی تصدیق ساتھی اداکار فیصل قریشی نے بھی کی۔
مدیحہ امام نے اس موقع پر بتایاکہ میں اپنے ایک کان سے کم سنتی ہوں جس پر فیصل قریشی نے کہا یہ میں جانتا ہوں اور یہ سچ ہے، مدیحہ کے ساتھ یہ ایک سیٹ پر ہوا تھا۔
اداکارہ مدیحہ امام نے واضح کیا کہ میں مکمل طور پر سماعت سے محروم نہیں ہوں لیکن مجھ سے بات کرتے ہوئے آپ کو تھوڑا سا اونچا بولنا پڑے گا، یہ ایک سیٹ پر ایک صورتحال کے سبب ہوا تھا۔
مدیحہ امام نے کہا کہ ساتھی اداکار کی جانب سے تھپڑ رسید کیا گیا جس کا اثر میرے کان پر ہوا اور اب مجھے ایک کان سے کم سنائی دیتا ہے،جن لوگوں کو لگتا ہے کہ اداکار بہت آرام اور سکون سے کام کر لیتے ہیں تو یہ بالکل آسان کام نہیں ہے۔
میزبان کی جانب سے مدیحہ امام سے پوچھا گیا کہ جس نے مارا تھا اسے معاف کر دیا؟ کیونکہ یہ ایک غلطی تھی جس پر مدیحہ نے کہا ظاہر ہے یہ جان بوجھ کر کون کرے گا، غلطی سے ان سے لگ گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی فلم"سکندر"فلاپ،کتنابزنس کرسکی ہے؟
فیصل قریشی نے اس موقع پر بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے کچھ عرصہ قبل اداکارہ صبا قمر سے زوردار تھپڑ کھایا، تو ہوتا یہ ہے کہ آپ لڑکی سے کھا سکتے ہیں لیکن مردوں کا ہاتھ بھاری ہوتا ہے تو خواتین اداکاراؤں کو نہیں مار سکتے لہٰذا وہ دکھایا ایسے جاتا ہے کہ تھپر مارا گیا ہے۔