جان ریمبو کی ڈائریکشن میں تیار ہونیوالا گیت "منڈا ریٹرن"شائقین کو بھا گیا

ویڈیومیں جان ریمبو،صاحبہ اور لیلیٰ کی پرفارمنس کو پسند کیا جارہا ہے،صاحبہ گانے کی پروڈیوسر بھی ہیں

Apr 03, 2025 | 12:55:PM

(ویب ڈیسک)معروف اداکارافضل خان ریمبو کی ہدایت کاری میں تیار ہونے والا گیت "منڈا ریٹرن" ریلیز کیساتھ ہی شائقین کو بھا گیا،گانے کی ویڈیو میں جان ریمبو، صاحبہ اور لیلیٰ کی پرفارمنس کوپسندکیاجارہاہے۔ 

عید کے موقع پر گلوکارہ سلمیٰ صابر اورمعروف گلوکار فاروق شاد کی آواز میں ریلیز ہونے والا گیت "منڈا ریٹرن" نے سوشل میڈیا پر شائقین کو بے حد متاثر کیاہے۔یہ گانا فلم "میرے شوہر کی بیویاں" کا حصہ ہے جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور سن چکے ہیں۔

اس گانے کی ہدایت کاری اداکار جان ریمبو نے کی ہے جو طویل عرصے بعد اپنی اہلیہ اداکارہ صاحبہ کیساتھ کسی گانے کی ویڈیو میں نظر آئے ہیں،گانا مرد کی ایک سے زائد شادیوں کے موضوع پر بنایا گیا ہے،گانے کی ویڈیو میں جان ریمبو، صاحبہ، لیلیٰ اور عروج فاطمہ کی پرفارمنس کو شائقین کی جانب سے بہت سراہا جارہاہے۔ 

گانے"منڈا ریٹرن" کی پروڈیوسر اداکارہ صاحبہ ہیں جبکہ گانے کی شاعری سونو ڈینجرس،فاروق شاد اور اومی نے لکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگا جس سے سماعت متاثرہوئی: مدیحہ امام کا انکشاف

سونو ڈینجرس نے بطور کوریوگرافراوراحمد حسن نے بطور موسیقار خدمات انجام دی ہیں۔

مزیدخبریں