بالی ووڈ فلم "عبیر گلال"کی ریلیز: فوادخان مشکل میں پھنس گئے

Apr 03, 2025 | 13:24:PM

 (ویب ڈیسک)معروف اداکار فواد خان 9 سال بعد بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار ہیں،تاہم ان کی فلم ریلیز سے قبل ہی خطرے سے دوچار ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عید کے موقع پر فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی آنے والی فلم "عبیر گلال" کا پہلا ٹیزر جاری ہواتوان کے مداح خوش ہوگئے لیکن یہ فلم ریلیز سے قبل ہی مشکلات سے دوچار ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کو سیاسی جماعت ایم این ایس اور شیو سینا کی  مخالفت کا سامنا ہے،اس جماعت سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے ریاست مہاراشٹرا میں فلم ریلیز نہ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

اس حوالے سے سیاسی رہنما امیہ کھوپکر کا کہنا تھا کہ  ہم فلم کو مہاراشٹرا میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے کیونکہ اس میں پاکستانی اداکار موجودہے جبکہ ہم فلم کے حوالے سے مزید معلومات بھی حاصل کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ماہین سے شادی کا فیصلہ پہلی ملاقات میں ہی کر لیا تھا: شہریار منور

دوسری جانب ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے رہنما سنجے نروپم نے کہاہے کہ جب پاکستان سے کوئی فلم ریلیز ہوتی ہے تو بھارتی اسے دیکھنا پسند نہیں کرتے، ایک منٹ میں ایک یا دو فلمیں دیکھنا الگ بات ہے لیکن پاکستانی فنکاروں کی فلمیں بھارتی شائقین میں زیادہ مقبول نہیں ہوتیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستانی اسٹارز کبھی بھارت میں کامیاب نہیں ہوسکے،پاکستانی فن کاربھارت کے بجائے پاکستان میں ہی کام کریں، اگر حکومت کوئی پالیسی بنائے تو اس پر عملدرآمد کرنا چاہیے، میرا خیال ہے کہ پاکستانی فلموں کو بھارت میں آنے دینا چاہیے یا نہیں؟یہ بھی حکومت کا فیصلہ ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں