(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے تینوں خانزشاہ رخ خان،عامرخان اورسلمان خان کو پیچھے چھوڑ کر رونی اسکریو والا نے فوربس کی ارب پتیوں کی فہرست میں جگہ بنا لی۔
فوربس کی جانب سے جاری کی گئی نئی فہرست میں 3,028 ارب پتیوں کے نام شامل ہیں جس میں بالی ووڈ کے کسی بڑے سپر اسٹار کا نام شامل نہیں بلکہ بالی ووڈ کے معروف فلم پروڈیوسر اور کاروباری شخصیت رونی اسکریو والا اس فہرست میں شامل ہیں۔
فوربس کے مطابق رونی اسکریو والا کی کل دولت 1.5 ارب ڈالرز (تقریباً 112.5 ارب روپے) ہے، جو بالی ووڈ کے تینوں خانز کی مجموعی دولت سے بھی زیادہ ہے۔
شاہ رخ خان کی مجموعی دولت 770 ملین ڈالرز، سلمان خان کی 390 ملین ڈالرز اور عامر خان کی 220 ملین ڈالرز ہے جبکہ تینوں کی مجموعی دولت 1.38 ارب ڈالرز ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگا جس سے سماعت متاثرہوئی: مدیحہ امام کا انکشاف
رونی اسکریو والا کا تعلق ممبئی سے ہے اور انہوں نے اپنے کاروباری سفر کا آغاز 1970ء کی دہائی میں ٹوتھ برش بنانے سے کیا تھا،1990ء میں انہوں نے UTV کی بنیاد رکھی جو بعد میں UTV Motion Pictures کے نام سے جانی گئی،اس کمپنی نے کئی مشہور فلمیں اور ٹی وی شوز بنائے جن میں جودھا اکبر، فیشن، دہلی بیلی، برفی، رنگ دے بسنتی، کھوسلہ کا گھوسلہ، شانتی، ہپ ہپ ہُرے، شاکا لکا بوم بوم، کھچڑی اور شرارت شامل ہیں۔