ایک اورنازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مناہل ملک کاردعمل آگیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کااپنی ایک اورمبینہ نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ردعمل آگیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان مبینہ ویڈیوز کے بعد مناہل ملک نے اپنے دفاع میں کہاہے کہ یہ تمام ویڈیوز اے آئی سے تیار کی گئی جعلی ہیں،میں نے FIA میں شکایت درج کرا دی ہے اور امید ہے کہ مجرمان جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔
اپنے جذباتی پیغام میں مناہل ملک نے کہاکہ جو لوگ میری برائی کر رہے ہیں، وہ شوق سے کرتے رہیں، میں اب جو مناہل بن چکی ہوں اس پر کسی کے بولنے یا نفرت کرنے سے فرق نہیں پڑتا۔
معروف ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ عمرے سے واپسی کے بعد میں بہت پرسکون ہوں اور اللہ کے گھر جا کر سب کو معاف کرچکی ہوں۔
ٹک ٹاکر نے طنزیہ انداز میں کہاکہ اگر میں دو نمبر ہوتی تو اللہ مجھے اپنے گھر کیوں بلاتا؟ میرا معاملہ اب اللہ کے حوالے ہے، تو براہ کرم میرا باپ بننے کی کوشش نہ کریں،مشکل وقت میں صرف ان کا خاندان ہی ان کے ساتھ کھڑا رہا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب مناہل ملک ایسے ویڈیو سکینڈل کا شکار ہوئی ہیں،گزشتہ سال بھی ان کی مبینہ نجی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگا جس سے سماعت متاثرہوئی: مدیحہ امام کا انکشاف
مناہل کے مداحوں اور ناقدین کے درمیان اس معاملے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ جہاں کچھ لوگ ان کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں تو وہیں دوسرے اسے شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔