سسپنس سے بھرپور فلم ’چھوری 2‘کا ٹریلر امیزون پرائم ویڈیو  پر ریلیز

Apr 03, 2025 | 19:01:PM

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی فلم ’چھوری‘ کی کامیابی کے بعد حال ہی میں امیزون پرائم ویڈیو نے ’چھوری 2‘ کا ٹریلرریلیز کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  فلم’چھوری 2‘ میں سوہا علی خان اورنصرت بھروچا کے درمیان مافوق الفطرت جنگ کی منظر کشی کی گئی ہے۔فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد شائقین ایک مرتبہ پھرسوہا علی خان اور نصرت بھروچا کی اداکاری سے لطف اندوز ہونے کیلئے تیار ہیں۔ ’چھوری 2‘ کی ہدایتکاری اور  اسکرپٹ وشال فوریا نے لکھا ہے۔ یہ مراٹھی فلم ’’لپا چھپی‘‘کا ری میک ہے۔اس سے قبل’چھوری‘ فرینچائز  کی پہلی فلم کو مداحوں اور ناقدین کے ذریعے مثبت ردعمل موصول ہوا تھا اور فلم کے پلاٹ کو بھی پسند کیا گیا تھا۔ یہ فلم ایک جوڑے کے اطراف گھومتی ہے جو ایک حملے کے بعد ایک خالی مکان میں پناہ لیتے ہیں۔ فلم میں سوہا علی خان اور نصرت بھروچا کے علاوہ گشمیر مہاجنی نے تفتیشی آفیسر کا کردار ادا کیا۔

Hindi film #Chhorii2 #OTTRelease on April 11th, @PrimeVideo.
????Trailer out now.#Chhorii2OnPrime #Chhorii #GashmeerMahajani #SohaAliKhan #nushrrattbharuccha #OTT pic.twitter.com/V3xmn6VFsH

— OTTRelease (@ott_release) April 3, 2025
یہ بھی پڑھیں: ایک اورنازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مناہل ملک کاردعمل آگیا

مزیدخبریں