محکمہ موسمیات کی تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی   

Aug 03, 2024 | 19:14:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے  آج رات سندھ، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، کشمیر، پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ جبکہ سندھ، خیبر پختونحوا، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کاکہناتھا کہ اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ کہیں کہیں پر موسلادھار /شدیدبارش کی بھی توقع ہے۔

ادھر خیبرپختونخوا کے علاقوں  چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش جبکہ کہیں کہیں پر موسلادھار /شدیدبارش کی بھی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر،خانپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور اور رحیم یار خان تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ کہیں کہیں پر موسلادھار /شدیدبارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع  خضدار، لسبیلہ، مکران، آواران، پنجگور، بارکھان، موسیٰ خیل، مستونگ، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جھل مگسی ،جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، زیارت، ژوب، گوادر، پسنی، اورماڑہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اورقلات میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں پر موسلادھار /شدیدبارش کی بھی توقع ہے۔

ادھر سندھ میں مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، خیر پور، مٹیاری، نوشہرو فیروز، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، چھور، پڈعیدن، سجاول، کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادومیں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش جبکہ کہیں کہیں پر موسلادھار /شدیدبارش کی بھی توقع ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے 03 اور04 اگست کے دوران انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ شدید بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر ،بنوں، کرم، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ جبکہ قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، لورالائی، سبی، ہرنائی، آواران، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، موسیٰ خیل اور جعفر آباد میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔اس کے علاوہ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔جبکہ سندھ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو ریلیف نہیں دیا جاسکتا کیونکہ ۔۔۔ مخصوص نشستوں  سے متعلق فیصلے پر 2ججز نے اہم سوالات اٹھا دیئے

مزیدخبریں