(وقاص عظیم) نگران وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے پاک ترک بزنس کونسل کے سربراہ سے ملاقات کی اور 2 طرفہ تجارت و سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز اپنے دورہ ترکی کے دوران او آئی سی کے بین الوزارتی اجلاس میں شریک ہوں گے، انہوں نے پاک ترک بزنس کونسل کے سربراہ چنگیز اوزدمیر، زورلو گروپ کے سربراہ سینان اور انادولو گروپ کے صدر اتیلا دمیر سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح میں کمی، رپورٹ جاری
ملاقات میں دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر تجارت او آئی سی بین الوزارتی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔