میرے مینڈیٹ پر ڈاکاڈالا تو الیکشن کمیشن سے نتائج چھین لینگے، بلاول بھٹو

Feb 03, 2024 | 20:36:PM
میرے مینڈیٹ پر ڈاکاڈالا تو الیکشن کمیشن سے نتائج چھین لینگے، بلاول بھٹو
کیپشن: بلاول بھٹو میرپور میں جلسے سے خطاب کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ ایک طرف پیپلزپارٹی دوسری طرف تمام سیاسی جماعتیں ہیں، میرے مینڈیٹ پر ڈاکاڈالا تو الیکشن کمیشن سے نتائج چھین لیں گے، یہ اپنے سہولت کاروں کو دھاندلی کرنے کا کہہ رہے ہیں ، دھاندلی کی کوشش ہوتو انہیں وہیں روک دینا، رزلٹ ملنے تک پولنگ سٹیشن پر رہیں گے۔
میرپور میں پیپلزپارٹی کے سیاسی پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عوامی منشور لےکر ملک بھرمیں پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم چلارہاہوں،سردی اور بارش میں جلسہ میں آنے پر شرکا کوسلام پیش کرتاہوں،میں نے کے پی ، پنجاب اور بلوچستان کے دورے کئے ہیں ،آج پہلی بار ووٹ مانگنے میر پور خاص آیا ہوں ،میر پور خاص کے عوام بے نظیر بھٹو کے ساتھ ہیں ،یہ وہی میرپورخاص ہے جس نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ساتھ دیا،میرپورخاص نے نہتی لڑکی بے نظیربھٹو شہید کا ساتھ دیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ باقی جماعتیں سیاست نہیں ، ذاتی انتقام لے رہی ہیں،باقی جماعتیںنفرت کی سیاست کررہی ہیں ،اسے چوتھی بار وزیراعظم بننا ہے چاہئے معیشت تباہ ہوجائے،ان کاکہناتھا کہ ایک طرف پیپلزپارٹی دوسری طرف تمام سیاسی جماعتیں ہیں، عوام کو مذہب، لسانیت اور فرقہ واریت میں تقسیم کیاجارہا ہے، پاکستان کے شہری نفرت اور تقسیم کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آج بارش ہورہی ہے 8 فروری کو تیروں کی بارش ہوگی ، 8فروری کو ان سب کو شکست دیں گے،ان کاکہناتھا کہ چوتھی بار وزیراعظم بننے کا خواہشمند بزدل اور خوف زدہ ہے،وہ جانتا ہے پورا جنوبی پنجاب ان کے ہاتھ سے نکل جارہاہے، پورا ٹبر جانتا ہے لاہور ان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ تین بارحکومت میں آنے کے باوجود سندھ میں ٹکے کا کام نہ کیا،ہم غربت ، مہنگائی اور بےروز گاری کا مقابلہ کر رہے ہیں ،یہ مجھ سے مباحثے کیلئے تیار نہیں ،ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ، ہمارا مقابلہ مہنگائی ، غربت اور بے روزگاری سے ہے ۔
ان کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے ممی ڈیڈ ی والے نہیں،پیپلزپارٹی کے جیالے ضیا آمریت کا مقابلہ کرتے آرہے ہیں،وہ چاہتے ہیں کہ فارم 45 رائے ونڈ پہنچ جائیں ،یہ چاہتے ہیں کہ ان کیلئے بانی پی ٹی آئی جیسی دھاندلی کی جائے ،ایک شخص وزیراعظم بننا چاہتا ہے ، چاہے ملک کو جتنا بھی نقصان ہو ۔
 بلاول بھٹو نے کہاکہ میرے کارکنوں کو آنچ بھی آئی تو اپنے ہاتھوں سے حساب لوں گا ، میرے مینڈیٹ پر ڈاکاڈالا تو الیکشن کمیشن سے نتائج چھین لیں گے، یہ اپنے سہولت کاروں کو دھاندلی کرنے کا کہہ رہے ہیں ، دھاندلی کی کوشش ہوتو انہیں وہیں روک دینا، رزلٹ ملنے تک پولنگ سٹیشن پر رہیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ یہ شیر نہیں بلی ہے ، ہم اس بلی کا بندوبست کریں گے ،یہ شخص عوام سے اتنا خوفزدہ ہے کہ دھاندلی کا مطالبہ کررہا ہے،یہ چاہتے ہیں ان کیلئے بانی پی ٹی آئی والی دھاندلی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: یکم جنوری کا نکاح دھوکہ اور بے ایمانی پر مبنی تھا،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نکاح کیس کا فیصلہ جاری