انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی ، بھارتی بیٹر نے کئی ریکارڈ اپنے نام کر لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر ابھیشیک شرما نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں دھواں دار اننگز کھیل کر کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔
اتوار کو ممبئی میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچواں اور سیریز کا آخری ٹی ٹونٹی میچ کھیلا گیا،بھارت نے انگلینڈ کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر247 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا،بھارتی ٹیم کی جانب سے نوجوان اوپنر ابھیشیک شرما نے ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔،ابھیشیک شرما نے37 گیندوں پر سنچری سکور کی اور مجموعی طور پر 54 گیندوں پر 13 چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 135 رنز بنائے،ابھیشیک نے بھارت کی جانب سے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں دوسری تیز ترین سنچری سکور کی، اس سے قبل روہت شرما نے 35 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
مزید پڑھیں:آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ اور اسلام قبول کرنے والی اہلیہ کی رومانوی کہانی
انگلینڈ کے خلاف 135 رنز کی اننگز کی بدولت ابھیشیک شرما بھارت کی جانب سے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے کھلاڑی بن گئے،اس سے قبل یہ ریکارڈ شبمن گل کے پاس تھا جنہوں نے 126 رنز کی اننگز کھیلی،انگلینڈ کے خلاف 13 چھکے مارنے والے ابھیشیک شرما نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں بھارت کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا بھی ریکارڈ بنایا۔