امریکی خاتون کے ہیموگلوبن میں کمی، جناح ہسپتال میں زیر علاج    

رپورٹ میں ہیموگلوبن کی سطح کم آئی ہے، خاتون کچھ معاملات میں تعاون کرتی ہیں اور کچھ میں نہیں، میڈیکل ہسٹری دستیاب نہ ہونے کے باعث فوری تشخیص ممکن نہیں :ہسپتال ذرائع

Feb 03, 2025 | 10:43:AM

( 24 نیوز )پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، خاتون کے ابتک لیے گئے ٹیسٹ میں ہیموگلوبن کی کمی آئی ہے،امریکی خاتون جناح ہسپتال کے شعبہ نفسیات کے  سپیشل وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔

ہسپتال زرائع کے مطابق خاتون کی رپورٹ میں ہیموگلوبن کی سطح کم آئی ہے، ڈاکٹرز نے خاتون کا بلڈ ٹرانسفیوژن تجویز کیا ہے۔

ہسپتال زرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کچھ معاملات میں تعاون کرتی ہیں اور کچھ میں نہیں، میڈیکل ہسٹری دستیاب نہ ہونے کے باعث فوری تشخیص ممکن نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:والدہ ذہنی مریضہ ہیں، کراچی آئی شادی کی خواہشمند خاتون کا بیٹا منظر عام پر آگیا

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ ممکنہ نفسیاتی مسائل بھی لگ رہے ہیں، ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

لیپیڈ پروفائل، ایچ آئی وی پروفائل اور ہیپاٹائٹس پروفائل کے ٹیسٹ بھی کیے جاٸیں گے، تمام ٹیسٹوں کی بنیاد پر حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

 واضح رہے کہ خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کا امریکا میں مقیم بیٹا بھی منظرِ عام پر آیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی خاتون کو دھوکا بہت بری بات،نواب شاہ کے نوجوان نے شادی کی پیشکش کر دی

امریکی خاتون کے بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنس نے ویڈیو بیان میں اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ والدہ اونیجا اینڈریو رابنس ذہنی مریضہ ہیں۔

جیرامیا اینڈریو رابنس کے مطابق میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ والدہ پاکستان میں ہیں، میری والدہ ایک شخص اور اس کے اہلِ خانہ سے ملنے پاکستان گئی تھیں۔

مزیدخبریں