حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل میں ماہانہ بنیادوں پر اضافہ

Feb 03, 2025 | 15:02:PM

(ویب ڈیسک) حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل میں ماہانہ بنیادوں پر اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 17 فیصد بڑھ گئی , جنوری میں یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل ایک ارب 80 کروڑ روپے رہی جبکہ دسمبر میں سیل کا حجم ایک ارب 53 کروڑ 20 لاکھ روپے تھا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے حکام کا کہنا ہے کہ کابینہ نے 2 ہفتے قبل آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی بنادی تھی، وزیر صنعت کی سربراہی میں قائم کمیٹی وفاقی کابینہ کو رپورٹ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پہلے وزیرِ اعلیٰ سندھ اللّٰہ بخش سومرو کی صاحبزادی رضیہ سومرو انتقال کر گئیں

حکام نے بتایا کہ حکومت نے اگست 2024ء میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو سبسڈی دینا روک دی تھی۔

یوٹیلیٹی سٹورز کے حکام کا کہنا ہے کہ آٹا، گھی، چینی، چاول اور دالوں پر عوام کے لیے وفاقی حکومت سبسڈی دے رہی تھی۔

مزیدخبریں